• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی میوزک ویڈیو’چنگاریاں‘ کب آرہی ہے؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ کی ریلیز کی تاریخ بتادی، اداکارہ کے مطابق وہ اپنی میوزک ویڈیو اپنی سالگرہ کے دن ریلیز کریں گی۔

اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘


انہوں نے بتایا کہ چنگاریاں ایک ایسی ویڈیو ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے اور آپ سب کے لیے قابلِ رشک ہوگی۔‘


اداکارہ نے مصطفیٰ زاہد کا ایک خوبصورت گانا دینے پر شکریہ ادا کیا اور عماد عرفانی کا میوزک ویڈیو میں ان کا ساتھ دینے پر شکرگزار دکھائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ خصوصی میوزک ویڈیو ان کی سالگرہ کے دن ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز گزشتہ سال 21 اپریل کو کیا تھا، اُن کی پہلی قسط کا عنوان ’آئسولیشن بائے صبا قمر‘ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔

مداحوں سے منسلک رہنے اور انہیں کچھ نیا مواد میسر کرنے کیلئے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی پہلی قسط میں اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں تنہائی بیان کی تھی۔

یوٹیوب چینل پرشیئر کی گئی دوسری ویڈیو میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا تھا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

تازہ ترین