لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب دفتر میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزم میاں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، تفتیشی افسر نے ملزم کو شامل تفتیش کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
ملزم کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہے پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے، عدالت عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔