آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا ہے، اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ایئر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے، یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری، ایئرپورٹ پر اسرائیلی انتظامیہ نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔ 

تل ابیب ایئرپورٹ کے ڈیپارچر بورڈ کے مطابق یہ طیارہ شیڈول کی فلائٹ نمبر ای وائی 599 کے طور پر بدھ 7 اپریل کی سہہ پہر سوا 3 بجے مسافروں کو لے کر ابوظہبی کے لیے  روانہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ایئرلائن نے 19 اکتوبر 2020ء کو اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر خلیج سے پہلی غیر شیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید