• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں، انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ 

اس حوالے سے خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔ 

انھوں نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔ 

کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ 

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

تازہ ترین