ورسٹائل بھارتی ادکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت امریکی شہر نیو یارک میں موجود ہیں، وہاں سے روز مرہ زندگی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا نے حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے انھوں نے فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اس تصویر میں سہانا خان ایک ویٹریس کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔
اس تصویر پر ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کے پیغامات بھی تھے اور اس کی تعریف بھی تھی۔
تاہم اب ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں، جبکہ انھوں نے انھیں ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔