• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کی ممبئی واپسی، آؤٹنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اپنے حاملہ ہونے کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا پہلی بار منگل کو اس وقت نظر آئیں جب وہ ممبئی میں آؤٹنگ کررہی تھیں۔ 

یاد رہے کہ انھوں نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور اب وہ اپنے شوہر ویبھو ریکھی کے ہمراہ ممبئی میں نظر آئیں۔

دیا مرزا اپنے ہنی مون ٹور کے بعد حال ہی میں مالدیپ سے بھارت واپس پہنچی ہیں۔ ان کے ممبئی میں گھومنے پھرنے کی یہ ویڈیو ایک پاپارازی نے آن لائن شیئر کی ہے۔


اس ویڈیو میں دیا مرزا فوٹو گرافرز کو ہاتھ ہلاتے نظر آرہی ہیں، اور انھوں نے اس موقع پر سفید ٹاپ اور سبز زیتونی رنگ کی پینٹ پہن رکھی ہے جبکہ انھوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک بھی لگا رکھا ہے۔

تازہ ترین