وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برس پاکستانی معیشت پشگوئی سے زیادہ تیز شرح سے ترقی کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز شرح سے ترقی کرے گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے ٹھوس پروگرام لائیں گے، ہم ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کو ترجیح دیں گے۔
انھوں نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ٹارگٹس حاصل کرنے کے لیے پُراعتماد ہیں، اس سال ریونیو میں بہترین اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ معاشی پیداوار استحکام کی بنیاد پر ترقی کرے گی، اگلے مالی سال سے ہم شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے۔