پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک رات میں 8 اموات کا معاملے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، جبکہ انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز نوشیروان برکی کے ہوتے ہوئے انکوائری کمیٹی تسلیم نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایکشن نہ لینے کی وجہ سے مریض اذیت اور مشکلات میں ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر صحت ہیلتھ سسٹم پر مسلط شدہ بورڈز کے خلاف کارروائی کریں۔