لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو9اپریل کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو دو کیسوں میں اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا جبکہ دونوں باپ بیٹے کو 9 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس مالی فراڈ کے ضمن میں بھیجا گیا ہے، اگر اس بار ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش نہ ہوئے تو سمجھاجائےگا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہیں۔نوٹس کے متن کے مطابق علی ترین نے والد سے مل کر شیئرہولڈرز کے ساتھ فراڈ کیا۔ایف آئی اے نے علی ترین کو 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، سوالنامے کے مطابق جے کے ایف ایس ایل چینی کےکاروبار کو کیوں بیچا؟ گنے کا کاروبار بیچنےکیلئے کیا کہیں بھی اشتہاردیا تھا؟