کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتنطامیہ عوام کی جان و مال کی ضامن ہے کیونکہ کرونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا سمیت پاکستان اور بالخصوص کوئٹہ میں کیسیز کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے حالیہ کرونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے دھرنے والےملازمین اور عوام سکیورٹی کے خدشات اور کوڈ 19 کے پیش نظر ملازمین اپنی احتجاج اور دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کریں کوئٹہ شہر میں ریلی سے ٹریفک جام کے مسائل میں خلل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال ،بیمار افراد اور سکول کے بچوں کو کافی مشکلات پیش آتے ہیں اور احتجاج اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اکثر ایمبولینس کو راستہ نہیں ملتا جس سے مریضوں کو شدید کوفت،اسکولوں کے بچوں کو گھر پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہےانہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین فوری طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے اور اپنے ایک کمیٹی بنائیں اور صوبائی حکومت سے مذاکرات بات چیت کے ذریعےحل کریں۔