• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔

پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری  سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔


خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین