• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کی زندگی میں شامل اہم خواتین کون؟

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ویمنز ڈے پر اپنی زندگی میں شامل اہم خواتین کے بارے میں بتادیا۔


انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فاریہ بخاری، خاتون اول بشریٰ بی بی، سلطانہ صدیقی اور دیگر کے ہمراہ ایک کولاج شیئر کیا۔


ساتھ ہی نور بخاری نے لکھا کہ ’میری زندگی میں شامل تمام خاص خواتین کو عالمی دن کی مبارک ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ آپ سب تمام خواتین میرے لیے بہت اسپیشل ہیں کیونکہ آپ سب ہمیشہ مجھے کچھ نہ کچھ سکھاتی رہتی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام خواتین کا میری زندگی میں ہونا میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی بھر میری سپورٹ کرنے اور مجھ سے محبت کرنے پر آپ سب کی ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

تازہ ترین