• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

نور بخاری نے حال ہی میں پی ٹی وی پر ہی شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی پروگرام کی میزبانی بھی کی تھی ۔


بتایا جارہا ہے کہ ’آمد رمضان‘ رمضان سے قبل پی ٹی وی پر نشر ہونے والی خصوصی نشریات ہوں گی جس میں نور بخاری میزبانی کریں گی جس میں رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کریں گی۔

نور بخاری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن فیملی کی طرح ہے، خوشی ہے کہ میری نئے انداز سے ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے  ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے  مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں نور بخاری  کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

نور کی زندگی کے ہیرو عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

 اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔

تازہ ترین