• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی نعت ’میرے کملی والے‘ آتے ہی مقبول ہوگئی۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے نعتیہ کلام کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کملی والے میری پہلی نعت ہے جسے میں نے بہت محبت اور حُب سے رسول اکرم ﷺؑ کی محبت میں لکھی ہے۔


نور بخاری نے کہا کہ ’میرے یوٹیوب چینل پر میری نعت سنیں اور اپنا ردعمل دیں، جج نہ کریں کیونکہ میں کوئی نعت خواں نہیں۔‘

یاد رہے کہ نور بخاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔


خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

نور کی زندگی کے ہیرو عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

تازہ ترین