• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔


بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 40 برس پرانی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر اپنے اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شیئر کردہ تصویر میں اسٹائلنگ انہوں نے خود کی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

آج کل وہ ماضی کی اور حالیہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بناتی ہیں اور مزاحیہ کیپشن بھی لکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین