• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری ماضی کی یادوں میں رہنے لگیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ماننا ہے کہ وہ ماضی میں بہت معصوم تھیں۔

حال ہی میں انہوں نے 4 دہائی قبل کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور دلکش کیپشن بھی لکھا۔


انہوں نے لکھا کہ ’ہم کتنے معصوم تھے۔‘

بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر 40 سال قبل کی ہے۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر سال 1977 کی ایک تصویر شیئر کی، جو دراصل ان کے پہلے ڈرامے ’رشتے اور راستے‘ کے ایک منظر سے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔


خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین