• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘  میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سابق کپتان ’کیپٹن 7‘ نامی   جاسوس ویب سیریز میں اداکاری کریں گے۔

رپورٹس میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیا یہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ہے یا ان کے کرکٹ کیرئیر پر مبنی ہے۔

مہندرا سنگھ کی پروڈکشن کمپنی ’دھونی پروڈکشن‘ پر اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔


پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھونی پروڈکشن اور بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔

پوسٹ کے مطابق پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ ویب سیریز کی کاسٹ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس اگست میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین