ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ این اے75 کے ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی۔
ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ حلقہ کے 360 پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، 47 حساس ترین پولنگ اسٹیشن اے، 176 حساس بی اور 137 سی کیٹگری میں شامل ہیں۔
عبدالغفار قیصرانی کے مطابق حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے 1048 اہلکار بھی سیکیورٹی پر ہوں گے۔
عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ فوج کی 10 ٹیمیں بھی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی۔