• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ادکارہ کیرتی سینن نے کورونا وائرس کے باعث لگے  لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلموں کی ریلیز رکنے کے باعث پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ 

کیرتی نے حال ہی میں ایک فلم ’میمی‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں انھوں نے ایک سیروگیسی ماں کا کردار نبھایا ہے۔ 

اداکارہ کہتی ہیں کہ اس جیسی فلمیں جلد ریلیز ہونی چاہئیں۔ 

انھوں نے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے یہ چیزیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔ 

کیرتی کا کہنا تھا کہ کئی فلمیں ریلیز کے انتظار میں ہیں، جو ممکنہ طور پر 2021 میں ریلیز ہوجائیں گی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے لیے کس طریقہ کار کے انتخاب کا فیصلہ ہورہا ہے، وہ فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا فیصلہ کر رہے ہیں، تاہم خواہش ہے کہ میمی کو بھی اچھی تاریخ ملے۔

تازہ ترین