• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا اسلام آباد، راولپنڈی کے واٹر سپلائی منصوبے کا جائزہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت سے متعلق اہم منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے تربیلا سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک واٹر سپلائی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس دوران کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو منصوبے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔


اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے اسلام آباد، راولپنڈی کوپانی کی فراہم کیا جائے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق جڑواں شہروں کی پانی کی یومیہ طلب 440  ملین گیلن ہے۔

اعلامیے کے مطابق تربیلا سے پانی کی فراہمی کے منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ابتدائی طور پر 200 ملین گیلن تک بڑھایا جائے گا۔

اس طرح جڑوں شہروں کو پانی کی فراہمی بتدریج 650 ملین گیلن تک بڑھائی جائے گی اور یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ڈھائی سال کا وقت دیا گیا، منصوبے کے لیے زمین کی لاگت وفاق اور پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

اسد عمر نے دوران اجلاس کہا کہ جڑواں شہروں کو پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے 30 سال تک اسلام آباد میں پانی کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین