• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کیلئے برٹش ایئرویز کی پرواز میں لندن سے اڑتے ہی فنی خرابی، ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

حیدرآباد کیلئے برٹش ایئرویز کی پرواز میں لندن سے اڑتے ہی فنی خرابی، ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
فائل فوٹو

برٹش ایئرویز کی لندن سے حیدرآباد کے لیے پرواز میں اڑان کے فوری بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، پونے دو گھنٹے تک نچلی پرواز کرنے کے بعد بوئنگ 777 طیارے نے یہ ہیتھرو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 277 نے بھارت کے شہر حیدرآباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق تین بجکر 35 منٹ پر اڑان بھری۔ 

ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول نے اگلے احکامات تک طیارے کو فضا میں ہی ہولڈ کرلیا۔

جہاز نے پہلے لندن شہر پھر قریبی سمندر پر پرواز کی، اس کے بعد ایک گھنٹہ 35 منٹ تک 7 ہزار فٹ سے بھی نچلی پرواز کرتا رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ محفوظ بنانے کے لیے سمندر پر پرواز کے دوران جہاز سے تمام اضافی فیول گرادیا گیا۔

بعد ازاں ایک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر کپتان نے لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام سوا پانچ بجے ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

تازہ ترین