برطانوی ہیلتھ ریگولیٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ایسٹرازینیکا کے فائدے زیادہ اور مضر اثرات کم ہیں۔
برطانوی ایجنسی کے مطابق اس ویکسین سے بہت کم کیسز میں خون میں پھٹکیاں بننا ثابت ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب سے ایسٹرازینیکا صرف تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے۔
ایجنسی نے 30 سال سے کم عمر افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی دوسری ڈوز کے لیے کوئی اور ویکسین نہ ملے تو ایسٹرازینیکا ہی لگوالیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی میڈیسن ایجنسی نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا اور خون میں پھٹکیاں بننے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی تھی۔
ممکنہ بلڈ کلاٹس کی شکایات پر برطانوی ایسٹرازینیکا ویکسین کے بچوں پر ٹرائل روک دیے گئے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کی سیفٹی پر تحفظات نہیں، مزید معلومات کے منتظر ہیں۔