• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں باشعور پینل کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (وفاقی اردو یونیورسٹی) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-23ءمیں باشعور پینل نے کامیابی حاصل کر لی ۔ الیکشن کمشنر نجم العارفین کے اعلامیہ کے مطابق انتخابات میں باشعور ایمپلائز پینل کے صدارتی امیدوار معراج محمد 63 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جنرل سیکریٹری کیلئے خرم مشتاق نے 62 سینئر نائب صدر جاوید خان 57 نائب صدر کے لیے شکیل احمد نے 62  ڈپٹی سکریٹری محمد اعجاز  63 جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عدنان عتیق  67آفس سیکریٹری علی مہدی نے 62  پریس سیکریٹری محمد امین مامجی 60  نائب پریس سیکریٹری سائرہ ناز 59 خزانچی کے لیے نور محمد بلوچ نے 60 ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین