• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحریہ نے تائیوان کے قریب مشقیں شروع کردیں

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین کے ایک طیارہ بردار بحری بیڑے نے لیاؤننگ نامی جہاز کی قیادت میں تائیوان کے قریب مشقیں شروع کردیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کے ترجمان گاؤ شیو چینگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ مشق سالانہ طے شدہ معمول کی تربیت کا حصہ ہے، جس کا مقصد طیارہ بردار جہاز کی کامیابیوں کا جائزہ لینا اور قومی خودمختاری کے تحفظ، سلامتی اور مفادات کے لیے اس کی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی مشقیں مستقبل میں باقاعدہ بنیادوں پر کی جائیں گی۔ دریں اثنا جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس میں دو طرفہ معاملات میں پیش رفت اور کئی شعبوں میں تعلقات و معاونت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین