• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف حسین شاہ قادری کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) معروف عالم عالم دین عالمی مبلغ اسلام پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث بریڈفورڈ کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے مریدین اور علامہ مفتی انسر قادری اور علامہ قاری عبدالصفوم الفت نوشاہی نے عالم اسلام سے پرزور اپیل کی ہے کہ پیر طریقت سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پیر صاحب کو جلد مکمل شفا عطا فرمائے۔ واضح رہے عالمی مبلغ اسلام پیر سید معروف حسین شاہ قادری نوشاہی کی برطانیہ میں دین متین کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ بریڈفورڈ میں ان کی کی زیرسرپرستی میں تقریباً 20 سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز کام کررہے ہیں جبکہ برطانیہ میں ہزاروں کی تعداد میں ان کے مریدین ہیں۔
تازہ ترین