• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معظم احمد خان کی کمیونٹی کے ساتھ تیسری ورچوئل کھلی کچہری

لندن (پ ر) پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 06 اپریل 2021 کو برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تیسری ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس ورچوئل تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان نے شرکت کی اور ان سے اپنے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہائی کمشنر نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق ورچوئل کھلی کچہری کے ذریعے باقاعدگی سے کمیونٹی تک رسائی کر رہے ہیں۔ بات چیت کے دوران ڈیاسپورا کے ارکان نے ویزا ‘ نائیکوپ اور پاسپورٹس سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز انہیں پیش کیں ۔ ہائی کمشنر نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا اور شکایات کا ازالہ کیا ۔ انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ ہائی کمیشن اور اس کے چاروں قونصل خانے قونصلر سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین