• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش حکومت کا ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹ پر غور

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش ہیلتھ سیکرٹری جین فری نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر غور کررہی ہے اور اس کے تمام پہلوئوں، مساوات اور اخلاقیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جین فری نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ اسکیم کیسے کام کرے گی لیکن میں کاغذی دستاویزات کے بجائے ڈیجیٹل طریقہ کار کے حق میں ہوں کیونکہ کاغذی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں نیشنل ہیلتھ سروس پر خاصا بوجھ پڑے گا،ہر آدمی اپنے جنرل پریکٹیشنز کےپاس جائے گااور وہاں سےکاغذی سرٹیفکیٹ لائے گا کہ میں ویکسین لگواچکا ہوں ۔اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے کہا کہ ابھی ہم واضح طور پر نہیں کہہ سکتے کہ ویکسین پاسپورٹ کا رول کیا ہوگا، اس کے لیے ہمیں ابھی ایک مکمل بحث کی ضرورت ہے لیکن ہم ہر ایسا کام کریں گے جس سے صورت حال جلد از جلد نارمل ہوسکے۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ کی اسکیم اسرائیل میں پہلے ہی سے کام کررہی ہے جس میں اسمارٹ فونز ایپ اور نیشنل ہیلتھ سروس کی ایپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین