• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب ریفرنس، شوکت ترین کی درخواست سماعت آج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے رینٹل پاور ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب اپیل جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب اپیلوں پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے پیراں غائب اور ساہو وال ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف ، شوکت ترین ، شاہد رفیع اور اسماعیل قریشی سمیت آٹھ ملزمان کو بری کیا تھا جس پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین