اسلام آباد (بلال عباسی) امریکی ادارے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر یومیہ 1کروڑ 65 لاکھ کورونا ویکسین لگائی جاتی ہے، جبکہ دنیا بھر میں 65 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہیں، 151 ممالک میں مجموعی طور پر 658 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی گئیں جو کہ عالمی آبادی کا 4.3 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگانے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ، چین اور یورپی یونین سر فہرست ہیں،ان کے بعد بھارت، برطانیہ، برازیل اور ترکی کا نمبر آتا ہے، ترکی ابتک اپنی نفوس کے 10 فیصد کو کورونا ٹیکے لگا چکا ہے، جرمنی، انڈونیشیا اور فرانس پہلے 10 ممالک میں شامل ہیں،عالمی ادارے نے پاکستان میں ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ رفتار سے ویکسی نیشن کرنے پر اگلے 10 برس میں 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی جاسکتی ہے ،رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں 11 کروڑکی آبادی میں اب تک صرف 3 لاکھ 47ہزار 561افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس اعتبار سے روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار 7سو 92افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، اگر اسی رفتار کو اوسط مانا جائے تو اگلے پونے 53 سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔