• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنڈ کا اجلاس، پیمرا کی حالیہ ایڈوائزریز پر اظہار تشویش

کراچی (جنگ نیوز) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کا اجلاس ،فورم نے پیمرا کی جانب سے حالیہ ایڈوائزریز پر تشویش کا اظہار کیا، ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ پیمرا کی حالیہ ایڈوائزری رپورٹنگ کےدائرہ کارکو محدود کرتی ہیں،یمراکی حالیہ ایڈوائزری عوامی مفادکی خبروں کےدائرہ کار کو محدودکرتی ہیں،ایمنڈ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی گئی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایسی ایڈوائزری نہ جاری کریں جوآزادی رائےاورآئین کے خلاف ہیں، میڈیا ورکرز کےحقوق اورملازمت کاتحفظ یقینی بنایاجائے،حکومت کورونا کیخلاف صحافیوں کوفرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دے،حکومت صحافیوں کی فوری طور پر کورونا ویکسی نیشن کرے۔

تازہ ترین