آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بختاور بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار

بختاور بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار 


کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 2 اپریل کو 5 روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا اور اب وہ آرام کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور ماسک صحیح طرح پہننے کا کہا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ماسک پہنیں، ویکسی نیشن کروائیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔ ﷲ ہم سب کو سلامت رکھے آمین۔

اہم خبریں سے مزید