• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 64؍ پیسے فی یونٹ مہنگی، کراچی میں اطلاق نہیں ہو گا

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 64؍ پیسے فی یونٹ مہنگی


اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.6416 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

تازہ ترین