• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن تکنیکی اعتبار سے ہمیشہ کیلئے حکمران نہیں

کراچی(نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن تکنیکی اعتبار سے ہمیشہ کے لیے حکمران نہیں بنے ہیں۔ تاہم، سیاسی حقیقت یہ ہے کہ ان کا دور اقتدار مزید طویل ہوچکا ہے۔ دونوں نے اپنے اپنے ملک میں سیاسی کنٹرول مستحکم کرلیا ہے۔رواں ہفتے روسی صدر نے ایک قانون پر دستخط کرکے 2036 تک اپنا اقتدار یقینی بنالیا ہے۔ وہ دو دہائی سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔ جب کہ چین کے صدر 2012 سے اقتدار پر موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے حریفوں کو سائڈ لائن کردیا ہے، جب کہ تنقید کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے، جب کہ ان کی پارٹی نے ذرائع ابلاغ پر کنٹرول کررکھا ہے۔

تازہ ترین