• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس کی آمد پرتیسری منزل سے گر کر جاں بحق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس حراست سے بچنے کی کوشش میں دو مقدمات میں مطلوب ملزم تیسری منزل سے گر کرزندگی کی بازی ہار گیا ۔بعض افراد اسے خود کشی جبکہ عینی شاہد موت کو برساتی پائپ ٹوٹنے کا شاخسانہ قرار دے رہےہیں۔ بتایا جا تا ہےکہ علی عباس پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہوچکا تھا ،پولیس ٹیم ملزم کے ڈرائیور اور پلازہ کے چوکیدار کے ہمراہ بیس منٹ تک دروازہ کھٹکھٹاتی رہی، ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے ملزم تیسری منزل سے نیچے گر کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ملزم کی عمر 55 سال تھی اور وہ پراپرٹی کا کام کرتا تھا ۔
تازہ ترین