آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت رمضان میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو اٹھا سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے شوگر ملوں سے 80 روپے کلو چینی اٹھانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے قرار دیا کہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان المبارک کے بعد طے کیا جائے گا،چینی کے حوالے سے تمام کیسوں کو یکجا کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو رولز بنانے کے کام کو یقینی بنانے کا حکم دیا ، عدالت نے ریمارکس دئیےآج عدالت جو حکم جاری کرے گی وہ چینی کی ایک مخصوص مقدار کیلئے ہے،رمضان المبارک میں شوگر ملز سے چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی جاتی ہے، ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پچیس لاکھ ٹن چینی کا سٹاک شوگر ملز کے پاس موجود ہے، شوگر ملز کے وکیل نے عدالت کے روبرو قیمت کے تعین پر آمادگی سے انکار کیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے آپ دیکھ لیں۔

لاہور سے مزید