• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی سالہ حکومتی کارکردگی اپوزیشن تک محدود رہی‘ن لیگ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ جس طرح پاکستان ایک حقیقت ہے اسی طرح مسلم لیگ (ن) بھی حقیقت ہے کسی میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچا سکے کیونکہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اپنے ہر دور حکومت میں ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ موٹرویز، انرجی پلانٹس، اورنج ٹرین، سی پیک منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں شروع ہوئے جبکہ موجودہ حکومت صرف دعوئوں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے تک محدود ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے عوام سے روزگار اور گھر چھین لیا۔ ڈھائی سال میں کوئی بھی ایسا ترقیاتی کام شروع نہ ہوسکا حکومت کی تمام تر توجہ مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈے تک محدود رہی۔انہوں نے کہا کہ ہر کارکن قائد میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔ عوام آج بھی نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ۔عوام کی طاقت سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالیں گے۔ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔
تازہ ترین