• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی، نوشین حامد

پارلیمارنی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ سائنو فارم ویکسین کی تیار ڈوز ہوں گی۔ چینی ماہرین کے تعاون سے 30 لاکھ ڈوز مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی۔

نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی شعبے پر ویکسین کی درآمد پر کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں۔ نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین