• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ : ویکسی نیشن کےآغاز سے کورونا کےپھیلاؤ میں کمی


برطانوی تحقیق کےمطابق برطانیہ میں ویکسی نیشن پروگرام سے کورونا کیسز اور کورونا سے اموات میں کمی ہورہی ہے۔

لندن کے امپیریل کالج میں ہوئی تحقیق کےمطابق فروری سے اب تک عام اندازے کے مطابق کورونا انفیکشن میں دوتہائی کمی واقع ہوئی ۔

ویکسینیشن کےآغاز سے کورونا کےپھیلاؤ میں کمی ہوئی جبکہ اس دوران لاک ڈاون میں بھی نرمی کردی گئی تھی.

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جتنا تیزی سے ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگا اتناہی کوروناکیسز کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

برطانیہ میں اب تک 5.6 ملین افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہےجبکہ 31.7 ملین افراد کو کوروناویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین