• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن چوری کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا ڈسکہ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاہے کہ  ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو گھروں سے  ان چوروں سے بدلہ لینے کے لیے نکلیں، ڈسکہ میں الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ایک بھی ووٹ جعلی ڈلوانے کی کوشش کی تو ڈسکہ میں آپ کی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، جیوفنسنگ کی رپورٹ پبلک کی جائے افسران کو کہاں رکھا گیا۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف کے خلاف کاغذ کوڑے کے ڈبے کی نظر ہوگئے، ان سے چینی کنٹرول نہیں ہو رہی ان کے دائیں بائیں چینی مافیا بیٹھا ہے، اگر ریاستی اداروں نے پہرہ نہ دیا تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور آپ کا گریبان ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جو بیان دیا اس کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی چوروں کی فہرست میں پہلا نام عمران خان کا ہے، عمران خان کا فرنٹ مین کیوں ڈگڈگی بجا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج شہباز شریف کے دور میں بنائی سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، ن لیگ کے 5 سال کے دور میں ایک روپیہ چینی کی قیمت نہیں بڑھی، ن لیگ دور میں اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نوا سے متعلق کہا کہ مریم نواز کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مجھے آج نیب عدالت کے باہر روکا گیا، میڈیا نے تعاون کیا، جب نالائقوں سے حکومت نہیں چلتی تو اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین