مسلم لیگ نون کے رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رمضان ریلیف پیکیج دیا جائے، نااہل حکومت عوام کو رمضان ریلیف پیکج بھی نہیں دے سکی ہے۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے دعووں کے بجائے عمران نیازی رمضان پیکج کا اعلان کریں، تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بد دعاؤں سے بچیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آٹا، چینی، کھجور، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔