آپ آف لائن ہیں
منگل29؍شعبان المعظم 1442ھ 13؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حمزہ شہباز کا فوری طور پر رمضان ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ


مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رمضان ریلیف پیکیج دیا جائے۔ نااہل حکومت عوام کو رمضان ریلف پیکیج بھی نہیں دے سکی۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے دعووں کے بجائے عمران نیازی رمضان پیکیج کا اعلان کریں۔ تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کم از کم رمضان میں تو عوام کی بد دعاؤں سے بچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

رہنم مسلم لیگ ن نے کہا کہ آٹا، چینی، کھجور، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید