• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی دنگل میں ایک روز باقی رہ گیا، کل یعنی 10 اپریل کو ضمنی انتخاب کا میدان لگے گا۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار اور  پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کا حلقہ توجہ کا مرکز ہے تاہم سیاسی گہما گہمی اس طرح نظر نہیں آرہی جیسے 19فروری سے پہلے تھی۔

علاوہ ازیں کورونا کے باعث ڈسکہ کے ایک علاقے کو سیل کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے پریذائیڈنگ آفیسرز سے حلف لیا گیا ہے۔

غلام اسرار خان نے کہا کہ پولنگ عملے کو سخت وارننگ دی گئی ہے، اگر عملہ بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا تو نوکریاں بھی جاسکتی ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملے کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے، پریزائیڈنگ افسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریزائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا۔

تازہ ترین