• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 200 کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اےانتظامیہ نے انسداد تجاوزات اورقبضہ مافیا کے آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روزہمک میں اربوں روپے کی200 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔ آپریشن کیلئے بھاری مشینری کااستعمال کیاگیا۔ شعبہ ریونیو نے مذکورہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی تھی ۔دوران آپریشن ویل ڈوزر کی مدد سے 1050مربع فٹ چاردیواری گرانے سمیت انڈر سائیڈ آفس، 2کمرے ،6زیرتعمیر کمرے،ایک گیٹ، بیریر ، اورکنکریٹ بلاکس مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔ کارروائی شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کی گئی۔
تازہ ترین