• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت، ’سید الطوفان‘ قرار دے دیا گیا


ڈیجیٹل فوٹو: سوشل میڈیا
ڈیجیٹل فوٹو: سوشل میڈیا

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ڈیجیٹل تخلیق کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’سید الطوفان‘ کا لقب بھی دے دیا۔ 

17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا تھا، یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقہ میں ہوئی۔

حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یحییٰ سنوار نے اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی صارفین کے ڈیجیٹل آرٹس اور خاکوں کی بھرمار دیکھنے کو ملی ہے۔

امیج کولاج: سوشل میڈیا
امیج کولاج: سوشل میڈیا

ان امیجز کو یحییٰ سنوار کی شہادت کی یاد میں بنایا گیا ہے، جو اسرائیلی فوج کے ساتھ اپنی آخری لڑائی میں شہید ہوئے۔

ان پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی امیجز میں سنوار کی آخری لمحات میں مزاحمت کو دکھایا گیا ہے جب وہ غزہ میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہے تھے۔

امیج: سوشل میڈیا
امیج: سوشل میڈیا

ان امیجز میں سنوار کو اپنی چھڑی تھامے دکھایا گیا ہے، جس سے انہوں نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو روکا، فلسطینی کُفیہ پہنے ہوئے اور وہ کرسی جس پر بیٹھ کر انہوں نے اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت کا اظہار کیا۔

ان تصویروں نے ان لمحات کو ہمیشہ کےلیے امر کردیا ہے اور یحییٰ سنوار’سید الطوفان‘ کے لقب سے یاد کیا جا رہا ہے۔

امیج: سوشل میڈیا
امیج: سوشل میڈیا

بین الاقوامی خبریں سے مزید