• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26ویں آئینی ترمیم کے حق میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کےاجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کےحق میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے26ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ سے متعلق تفصیل بتادی۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران ایوان میں ترمیم سے متعلق ووٹنگ کی تفصیل بتائی کہ حق میں 65 ووٹ آئے ہیں جبکہ 4 ووٹ مخالفت میں پڑے۔

پی پی کے 23 سینیٹرز، ن لیگ کے 19، جے یو آئی کے 5 اور بی اے پی کے 4 سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

26ویں آئینی ترمیم کے حق میں اے این پی اور ایم کیو ایم کے 3، 3 سینیٹرز جبکہ بی این پی مینگل کے 2، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے ایک ایک سینیٹر نے ووٹ ڈالا۔

قومی خبریں سے مزید