• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے سینیٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری پر ’الحمد للّٰہ‘ کہا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ، 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ، آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔ ان شاءاللّٰہ، اقتدار جو اللّٰہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے عدلیہ کے قبضہ مخالفانہ سے واگزار ہوگا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید