• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرات سے کھیلنا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خطرات رہتے ہیں، جن سے کھیلنا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مشکلات آئیں گی، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، خطرات رہتے ہیں، خطرات سے کھیلنا کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں، شقوں کا ساتھ دیا، بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں خان صاحب سے جو گالم گلوج سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنےوالے بےشرم بیٹھے تھے۔

قومی خبریں سے مزید