• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر اعظم خان نے 10 روز میں 5 کلو وزن کم کر لیا

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان نے فٹنس بہتر کرنے کے لیے 10 روز میں 5 کلو وزن کم کر لیا۔

سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان کی فٹنس پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام جاری ہے۔

‏‏اعظم خان کا کہنا ہے کہ میں نے 10روز میں پانچ کلو وزن کم کیا ،ابھی مزید فٹ ہونا ہے،  ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے قومی ٹیم میں آنا چاہتا ہوں۔

‏اعظم خان نے کہا کہ ڈائٹ پلان پر عمل کر رہا ہوں، فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔


یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹر  وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے آئے تھے، انہوں نے اپنا وزن تقریباً 32 کلو کم کیا تھا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہے، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔

تازہ ترین