• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسرال کیجانب سے قبول نہ کرنے کے بعد بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کناڈا فلموں کی اداکارہ چیترا کوتورو نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بگ باس کناڈا سیزن 7 کی سابق کھلاڑی چیترا کوتورو نے شادی کی ناکامی کے بعد جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ پر فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ خودکشی کی کوشش کے فوراً بعد اداکارہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ چیترا کوتورو نے بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر مندیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ناگ ارجنا سےچند روز قبل شادی کی تھی۔تاہم ناگ ارجنا کے اہلخانہ نے ان کے رشتے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کی شادی کو ختم کردیا گیا۔ جبکہ ناگ ارجنا نے خود یہ الزام لگایا ہے کہ انہیں چند گروپس کی جانب سے اس شادی کو کرنے کے لیے زبردستی مجبور کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اس شادی میں کوئی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔واضح رہے کہ 28 مارچ 2021 کو ناگ ارجنا اور اداکارہ چیترا کوتورو کی مندر میں شادی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ چیترا اور ناگ ارجنا کے درمیان مبینہ طور پر پچھلے دو سال سے تعلقات تھے۔ چیترا اپنے گھروالوں کی موجودگی میں مندر میں ناگ ارجنا کے ساتھ ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ تاہم دولہے کے گھر والے اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔ اور انہوں نے اداکارہ چیترا پر ناگ ارجنا سے زبردستی شادی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تازہ ترین