فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔فواد عالم کی پہلی یوٹیوب سیریز خودکش محبت کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔کرکٹر فواد عالم نے اپنی فلم کے ٹریلر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کیا ہے جسے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ اور پسند کرچکی ہے۔فواد عالم نے لکھا ہے کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریز خودکش محبت میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لوگ انہیں اداکاری میں بھی اتنا ہی پسند کریں گے جتنا کرکٹ کے گراؤنڈ میں کیا ہے۔فواد عالم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دیے گئے پیغام کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹریلر کو پسند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فادی بہت اوپر جاؤ گے بابو۔

دل لگی سے مزید